ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں غدار دہشت گردوں نےعورتوں، بچوں سے بھری ٹرین کو یرغمال بنا لیا

بلوچستان میں غدار دہشت گردوں نےعورتوں، بچوں سے بھری ٹرین کو یرغمال بنا لیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42:بلوچستان کے بولان کے علاقے مچھ میں اب گم کے قریب جعفر ایکسپریس پر  حملہ ہوا جس کے دوران دہشت گردوں نے 450 مسافروں کو یرغمال بنا لیا ۔یرغمال بنائے گئے افراد میں اکثریت عورتوں اوربچوں کی ہے جبکہ دہشتگرد بیرون ملک اپنے سہولت کاروں سے بھی رابطے میں ہیں۔ پاکستان آرمی کے کمانڈوز نے مسافروں کے ریسکیو کے لئے صبر آزما آپریشن شروع کر دیا ہے۔ 

دہشت گردوں نے  ٹرین کو ایک سرنگ کے اندر روکا، انہوں نے ریل کی پٹری کو  پہلےدھماکے سے اڑا دیا تھا اور سینکڑوں افراد کو یرغمال بنانے سے پہلے ٹرین پر شدید فائرنگ کی۔؛

ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 کے قریب دہشت گردوں نے ٹرین پر فائرنگ کی جس سے مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔  فائرنگ سے ٹرین کے ڈرائیور سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

سب سے پہلے ٹرین کا ڈرائیور فائرنگ کی زد میں آیا تھا۔ 

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ٹرین میں مسافروں کی کثیر تعداد کے سبب سکیورٹی فورسز نے ابتدا میں پورے علاقہ کو گھیرے میں لیا ہے۔

کوئٹہ اور سبی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی  نافذ کردی گئی ہے۔ 

ٹرین پر  حملے کی جگہ سے متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

اس واقعہ کے بعد بلوچستان بھر مین ٹرینوں کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے اور سڑکوں پر سفر کرنے والی ٹرانسپورٹ کے لئے خصوصی الرٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں شدید فائرنگ کی خبروں کے بعد بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا  کہ ایمبولینسز، سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور ایک ٹرین جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے علاقے تک رسائی میں مشکلات ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ سبی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔