ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جج سپریم کورٹ شہزاد ملک کی بیٹی کی بریت کیخلاف درخواست دائر

جج سپریم کورٹ شہزاد ملک کی بیٹی کی بریت کیخلاف درخواست دائر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے جسٹس شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کی بریت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

مدعی مقدمہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے  25 فروری کو جسٹس شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کی بریت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔  

درخواست گزار نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ عدالت سے ٹرائل کورٹ کو قانون کے مطابق شانزے ملک کے خلاف ٹرائل چلانے کی ہدایت کرنے کی بھی درخواست کی گئی۔

شانزے ملک پر ایکسڈنٹ میں شہری کو مارنے کا الزام ہے۔

 
 

Ansa Awais

Content Writer