ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں  بیوروکریٹس کی ترقیوں کا سب سے بڑا میلہ سج گیا

Central Selection Board meeting, City42, Pakistani Civil Services, Police Group's promotions
کیپشن: آج شروع ہونے والا سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس دو سال کے تعطل کے بعد ہو رہا ہے، اس دوران جمع ہونے والے تمام کیسز پراانفرادی غور کے بعد بورڈ ترقی دینے یا نہ دینے کے فیصلے کرے گا۔ چار روز تک پاکستان کی بیوروکریسی کی نظریں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پر لگی رہیں گی۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسلام آباد میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں  بیوروکریٹس کی ترقیوں کا سب سے بڑا میلہ آج شروع ہو رہا ہے۔ سنٹرل سلیکشن بورڈ  گریڈ 19 اور 20 کے ایک ہزار سے زیادہ افسروں کی نیکسٹ گریڈ میں ترقی کے کیس دیکھے گا۔ 

وفاقی افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کیلئے شیڈول سنٹرل سلیکشن بورڈ کا 4 روزہ اجلاس آج  سےشروع ہو گا اور  12، 13اور 14مارچ کو جاری رہے گا۔آج پہلے دن وزارتِ خارجہ امور کے گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے پینل پر موجود 30 افسران جبکہ گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے پینل پر موجود 42 افسران کے کیسز پر غور کیا جائے گا.

مجموعی طور پر چار روز کے دوران  ایک ہزار افسروں کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دینے یا نہ دینے کے لئے ہر کیس پر انفرادی غور کیا جائے گا۔ 

سنٹرل سلیکشن بورڈ ہر سال بیٹھتا ہے لیکن گزشتہ  2 سال کے غیر معمولی تعطل کے بعد آج  شروع ہونے والا بورڈ  کا اجلاس کچھ خاص ہے جس کا سرکاری ملازموں کو بے چینی سے انتظار ہے۔  جن افسروں کی  گریڈ 19 سے 20 اور 20 سے 21 میں ترقی کہو جائے گی، ان کی خالی کی ہوئی پوسٹوں پر اس کے بعد نچلے گریڈ سے پروموشنز ہوں گی۔  نئے سکیلز میں ترقی کے بعد ان افسروں کو نئے سکیلز کی پوسٹیں دینے کا عمل آغاز ہو گا۔ 

 فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل(ر) اختر نواز ستی  سنٹرل سیلیکشن بورڈ کے اجلاس کی سربراہی کریں گے۔

 بورڈ  کی سفارشات کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے، جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن  ہر افسر کی ترقی اور تقرر و تبادلے کے نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ 

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام سروسز، گروپوں کے ایڈمنسٹریٹر سیکرٹریز کو مراسلہ بھجوا کر اسامیوں کی تعداد بمعہ مکمل پروپوزل 26 فروری تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوانے کی ہدایت کی تھی۔

 افسروں کی سروس کی مدت کو  کو شمار کرنے کیلئے کٹ آف ڈیٹ 28 فروری مقرر کی گئی تھی، ذرائع کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور سیکریٹیریٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے افسروں کے پینل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تیار کئے ہیں.

 سنٹرل سلیکشن بورڈ   میں ایک ہزار کے قریب افسروں کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دی جائے گی۔

بورڈ کے ارکان

سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کی صدارت چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل(ر) اختر نواز ستی کریں گے جبکہ سینیٹر سعدیہ عباسی، سنیٹر سلیم مانڈوی والا، ایم این اے جاوید حنیف خان، پنجاب سے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، سندھ سے گریڈ 22 کی ریٹائرڈ بیوروکریٹ رابعہ جویریہ آغا، خیبر پختونخوا سے سیکرٹری  بحری امور ڈویژن ظفر علی شاہ، بلوچستان سے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر غیاث الدین اور سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر پرویز جونیجو، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ خان دھاریجو، سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز بورڈ ممبر  کی حیثیت سے اجلاس میں بیٹھیں گے۔

پولیس گروپ کے کیس

 پولیس گروپ کے  افسران کی ترقی کے کیسز کیلئے صوبوں کے آئی جی پولیس، وفاقی سیکرٹری داخلہ بورڈ ممبر نامزد کئے گئے ہیں جبکہ جس وزارت کا پروموشن کیس ہو گا اُس کے سیکرٹری بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، مزید برآں ڈی جی انٹیلی جینس بیورو اور ڈی جی آئی ایس آئی اپنے اپنے اداروں کے افسروں کے پروموشن کیسز کے موقع پر شریک ہوں گے۔

کچھ خاص کیسز

لیگل ایڈوائزر مسٹر سلیم کی پرفارمہ پروموشن کیس، برہان الاسلام اور حامد اظہر خان (گریڈ 20) کے کورٹ کیسز پر غور ہو گا، علاوہ ازیں وزارتِ اطلاعات کے تحت انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے پینل پر موجود 12 افسران اور گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے پینل پر موجود 12 افسران پر غور ہو گا جبکہ افضل صفاوی اور ڈاکٹر عطاء محمد انوار کے گریڈ 20 میں پرفارمہ پروموشن کیس پر بھی غور کیا جائے گا، مزید برآں وزارتِ مواصلات کے تحت پوسٹل گروپ کے گریڈ 20  سے 21 میں ترقی کیلئے 11 اور 19 سے 20 میں ترقی کیلئے 16 افسران، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت سیکرٹیریٹ گروپ کے 56 افسران کے پینل پر گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کے لئے اور 84 افسران کے پینل پر گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے غور ہو گا، علاوہ ازیں محمد رمضان کے پرفارمہ پرموشن کیس پر غور ہو گا، یاد رہے کہ سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس آخری اجلاس اگست 2023 میں منعقد ہوا تھا