لاہور بورڈ: میٹرک ریاضی کے معروضی سوال میں غلطی، نمبر کٹنے کا خدشہ

لاہور بورڈ: میٹرک ریاضی کے معروضی سوال میں غلطی، نمبر کٹنے کا خدشہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہور بورڈ میٹرک ریاضی کے معروضی سوال میں غلطی،ایگزامینر نے معروضی کے پیپر میں سوال نمبر 10 غلط دے دیا،ایگزامینر کی غلطی کے باعث بچوں کا پیپر میں ایک نمبر کٹنے کا خدشہ، امیدواروں نے تعلیمی بورڈ سے سوال کے نمبرز نہ کاٹنے کا مطالبہ کردیا۔
 لاہور بورڈ میٹرک ریاضی کے پیپر میں سوال نمبر10 غلط دیدیاگیا۔ سوال نمبر دس میں ایگزامینر نے خالی سیٹ یا صرف علامت دینا تھی۔ اساتذہ کا کہناہے کہ دونوں ایلمنٹس دینے سے سوال غلط ہوگیا،غلطی کے باعث امیدواروں کو معروضی سوال حل کرنے میں مشکل درپیش آئی۔ امیدواروں نے تعلیمی بورڈ سے معاملہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔امیدواروں کا کہنا ہے کہ غلطی کے باعث سوال کے نمبرز نہ کاٹے جائیں۔ دوسری جانب بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ سوالنامہ میں غلطی کا جائزہ لیا جائیگا، ایگزامینرسے مشاورت کے بعد نمبر کاٹنے یا دینے کا فیصلہ کیا جائیگا۔