شاہدرہ ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ریکارڈ یافتہ ڈاکو محسن مجید ہلاک

 شاہدرہ ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ریکارڈ یافتہ ڈاکو محسن مجید ہلاک
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) شاہدرہ ٹاؤن میں سی آئی اے شاہدرہ کے مبینہ پولیس مقابلہ میں اشتہاری مجرم اور ریکارڈ یافتہ ڈاکو محسن مجید ہلاک ہو گیا ۔

سی آئی اے پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے سی آئی اے شاہدرہ کی ٹیم نے یاسین گارڈن میں ناکہ بندی کی ہوئی تھی، اسی دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی ، جس  کی زد میں آ کر ملزم محسن مجید اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔

سی آئی اے پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم قتل، ڈکیتی، راہزنی اور نقب زنی سمیت دیگر 80 مقدمات میں مطلوب تھا ، ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔