ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی واقع ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 450 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 750 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیمت 386 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 12 ہزار97 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قیمت 22 ڈالر کم ہوکر 1983 ڈالرز ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا کی قیمت میں 200روپے کمی واقعہ ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 31ہزار 200روپے کا ہوگیا تھاجبکہ دس گرام سونا 171روپے گھٹ کر ایک لاکھ 12ہزار483روپے ہوگیا تھا۔