ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف نے وزیراعظم کو  کس چیز سے منع کیا ؟ 

وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
کیپشن: PM Imran Khan, Army Chief
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزیراعظم عمران خان الیکشن کمیشن کے منع کرنے کے باوجود لوئر دیر جلسہ میں پہنچ گئے اور سیاسی مخالفین پر خوب گرجے برسے۔

وزیراعظم عمران خان کا لوئردیر جلسہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا ابھی میری آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات ہورہی تھی۔ جنرل باجوہ نے کہا مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہاں کریں۔ میں نے جواب دیا فضل الرحمان کو ڈیزل میں نہیں کہتا بلکہ عوام  نے انکا نام رکھا ہے۔ 

عمران خان کا مزید کہا تھا کہ وزیراعظم ملک کا باپ ہوتا ہے۔ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا نہ آپ کو جھکنے دوں گا۔ جس سربراہ کا باہر پیسہ پڑا ہو وہ آزاد خارجہ پالیسی نہیں بنا سکتا۔ ڈرون حملوں کیخلاف پی ٹی آئی سڑکوں پر نکلی تھی۔ جب نوازشریف اقتدار میں تھا تو مودی کیخلاف ایک بار بھی بات نہیں کی۔ 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor