ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو جلسہ کرنے سے روک دیا

عمران خان
کیپشن: Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ضابطہ اخلاق کا معاملہ ،الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روک دیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ہو رہے  ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کسی بھی  آفس ہولڈر کو انتخابی مہم سے روک دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے 10 مارچ کے کوڈ آف کنڈکٹ  کو تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد Revised  کر دیا ۔ جس کے مطابق اراکین پارلیمنٹ انتخابی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں  لیکن پبلک آفس ہولڈرز پر الیکشن کمپین میں حصہ لینے پر بدستور پابندی ہوگی۔

دوسری جانب وزیراعظم خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلے کے سلسلے میں آج لوئر دیر میں جلسہ کرنے والے ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے عمران خان کو بھی ایسا کرنے سے منع کر دیا ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor