سٹی 42: پشاور میں ٹک ٹاک کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک ایپلیکیشن آج سے بند کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس قیصررشید خان نے ریمارکس دیے کہ ٹک ٹک پر جو ویڈیوز لوگ آپ لوڈ ہوتی ہے یہ ہمارے معاشرے کو قابل قبول نہیں ہے۔ ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے اس کو فوری طورپر بند کیا جائے۔
پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک ایپلیکیشن آج سے بند کرنے کا حکم دے دیا، ڈی جی پی ٹی اے, ڈپٹی اٹارنی جنرل اور درخواست گزار وکیل نازش مظفر اور سارہ علی عدالت میں پیش ہوئیں۔ چیف جسٹس قیصررشید خان نے ریمارکس دیے کہ ٹک ٹاک پر جو ویڈیوز لوگ آپ لوڈ ہوتی ہے یہ ہمارے معاشرے کو قابل قبول نہیں ہے۔ ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے اس کو فوری طورپر بند کیا جائے۔
چیف جسٹس نے ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ ٹک ٹاک ایپلیکیشن بند کرنے سے اُن کو نقصان ہوگا۔۔۔? جی اُن کو نقصان ہوگا۔ ڈی جی پی ٹی اے کا جواب، ڈی جی پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ ہم نے ٹک ٹاک کے عہدہ داروں کو درخواست دی ہے لیکن ابھی مثبت جواب نہیں آیا۔
جس پر چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہا کہ جب تک ٹک ٹاک کے عہدہ دار آپ کی درخواست پر عمل نہیں کرتے, غیر اخلاقی مواد روکنے کے لئے آپ کے ساتھ تعاون نہیں کرتے اس وقت تک ٹک ٹاک بند کیا جائے۔ ٹک ٹاک سے سب سے زیادہ نواجون متاثر ہورہے ہیں، ٹک ٹاک کے بارے میں جو رپورٹ مل رہی ہے یہ افسوسناک ہے۔