ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیل ملازمین کیلئے ایک ساتھ دو خوشخبریاں

جیل ملازمین کیلئے ایک ساتھ دو خوشخبریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر) جیل ملازمین کے لئےخوش خبری،حکومت نےجیل ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا، جیل پولیس اور جیل ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر پریژن الاؤنس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جیل ملازمین کی تنخواہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جیل پولیس اور جیل ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کےبرابر پریژن الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جیل پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کردی جائے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سمری ارسال کر دی ہے۔ یہ سمری جیل پولیس کی مشاورت سے تیار کی گئی تھی۔ کابینہ کمیٹی برائے فنانس کی منظوری کے بعد جیل پولیس کو پریژن الاؤنس ملنا شروع ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  پنجاب پولیس کے تیسرے کوارٹر کابجٹ جاری کردیا گیا تھا،لاہورسمیت پنجاب بھرمیں 25ارب 60کروڑ سے زائدکا بجٹ تقسیم کیا گیا. آئی جی پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب بھر کے اضلاع میں تقسیم کا نوٹی فکیشن جاری کیاتھا۔لاہورکو 4ارب 11کروڑ روپے،سی ٹی او لاہورکو56کروڑ سے زائدکے فنڈز جاری کئے گئے.ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی 1ارب 26کروڑ، ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن کو74کروڑکے فنڈز جاری کئے گئے جبکہ دیگراضلاع کوفورس کےمطابق فنڈز جاری کردئے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹیلی کو86کروڑ ،ڈی آئی جی ٹریفک کو26کروڑ کے فنڈز جاری کئے گئے۔ پنجاب پولیس کوخریداری کے لئے 2کروڑ 37لاکھ کے فنڈزجاری کئے گئے۔ اس سے قبل  پنجاب پولیس کو پہلے 2کوارٹرمیں 68ارب سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے تھے۔رواں مالی سال کے لئے پنجاب پولیس کو119ارب کا بجٹ جاری کیا جاناہے۔باقی ماندہ فنڈز آخری کوارٹر میں جاری کئے جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer