ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی شریف برادران پر کڑی تنقید

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی شریف برادران پر کڑی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی شریف برادران پر کڑی تنقید ،  کہتے ہیں ستر کروڑ سے جاتی عمرہ کی دیوار بنانے والے کو کیسے عوامی مسائل کا غم کھائے جارہا ہے۔ دوہزار آٹھ میں پنجاب اسمبلی میں فاروڈ بلاک بنانے والوں کا ان کے سامنے آرہا ہے ۔
میاں اسلم اقبال کی سید پور سبزہ زار میں کھلی کچہری ۔۔صوبائی وزیر نے مسائل حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں۔ نون لیگ اور پی پی کے ایم پی ایز کی وزیر اعلی سے ملاقات پر ان کا کہنا تھا کہ دوہزار اٹھ میں نون لیگ نے قاف لیگ میں فاروڈ بلاک بنایا اب ان کا کیا ان کے سامنے آرہا ہے ۔
میاں اسلم کا کہنا تھا کہ عوامی پیسوں سے رائیونڈ محل کی ستر کروڑ کی دیوار بنانے والے کو عوامی مسائل کا کیا پتہ؟ شریف برادران کی اولادیں اور کاروبار باہر ہیں ۔ میاں اسلم کاکہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متعلق حکومت کی تیاری مکمل ہے،روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ ہورہی ہے۔ 
صوبائی وزیر کی جانب سے کھلی کچہری کے بعد بلا سود قرضہ کے پچاس ۔ پچاس ہزار مالیت کے 70 چیک لوگوں میں تقسیم کیے ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔