( علی ساہی ) معروف لوک گلوکار عارف لوہار نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اور کہا کہ ایسا جدید منصوبہ مغربی ممالک میں بھی نہیں دیکھا، تمام قوم کو فخر ہے کہ پاکستان کو محفوظ بنایا جارہا ہے۔
معروف لوک گلوکار عارف لوہار کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد پر چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے انہیں ادارے بارے بریفنگ دی، عارف لوہار کو مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔ اس موقع پر عارف لوہار کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ شہر میں سکیورٹی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔ عارف لوہار نے پولیس کمیونیکیشن افسران کو صوفیانہ کلام ’’پیر دی جگنی جی‘ ‘ گا کر سنایا۔
لوک گلوکار نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں شرکت کی، عارف لوہار نے سیف سٹیز پراجیکٹ بارے اپنے جذبات کا اظہار خصوصی میسج ریکارڈ کرواکر کیا جبکہ چیف آپریٹنگ آفیسر نے معزز مہمان کو اتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی۔