ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ سے آئے  ہاروڈ یونیورسٹی کے 32 رکنی طلبہ وفد کا لاہور کا دورہ

امریکہ سے آئے  ہاروڈ یونیورسٹی کے 32 رکنی طلبہ وفد کا لاہور کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک عثمان ظہیر: امریکہ سے آئے  ہاروڈ یونیورسٹی کے 32 رکنی طلبہ وفد کا  شاہی قلعہ کا دورہ، طلبہ نے مغلیہ آرٹ ورک اور آرکیٹیکٹ کوخوب سراہا۔ وفد کے اعزازمیں شاہی حمام میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ہاروڈ یونیورسٹی کے 32 طلبا و طالبات نے شاہی قلعہ کا دورہ کیا۔  وفد نے دیوان خاص، دیوان عام ، احاطہ جہانگیر اور شیش محل میں مغلیہ آرٹ ورک اور آرکیٹیک کو سراہا، گائیڈ علی آصف نے طلبہ کو قلعے کی تاریخ سے آگاہ کیا، وفد نے لاہوریوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

پاکستان ٹریک آرگنائزر کی جانب سے شاہی حما م میں، وفد کی ظہرانہ میں روائتی کھانوں حلوہ پوڑی، نان چنے اور لسی سے تواضع کی گئی، جسے وفد نے خوب پسند کیا۔

طلبا و طالبات کا کہنا ہے کہ لاہورایک خوبصورت شہر ہے۔ پاکستان پرامن ملک جبکہ یہاں کے روائتی کھانے لذیذ ہیں۔

ہاروڈ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کا وفد لاہور، اسلام آباد، کراچی اور گلگت میں دو دو روز قیام کے دوران  پاکستانی ثقافت و کلچر کو سمجھنے کی کوشش کرے گا۔