(رائو دلشاد) مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ احمد حسان نے کہا ہے کہ مخالفین سازشوں جبکہ ہم عملی خدمت میں مصروف ہیں، اورنج لائن ٹرین کے جی پی او سٹیشن کا اپر لینٹر75 فیصد مکمل ہوگیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جوتا پڑ گیا
تفصیلات کے مطابق مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ احمد حسان نے اورنج لائن ٹرین کے زیر تعمیر لکشمی چوک اور جی پی او سٹیشنز کا دورہ کیا۔ جہاں اورنج لائن پروجیکٹ ڈائریکٹر پیکج ون حمادالحسن اور سی ای اوحبیب کنسٹرکشن شاہد سلیم نے مشیر خواجہ احمد حسان کو تعمیراتی کاموں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جی پی او سٹیشن کا اپر لینٹر آئندہ چار روز میں مکمل کر لیا جائے گا جبکہ لکشمی سٹیشن تک ٹریک کا کام بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ننھی زینب کے قاتل عمران نے عدالت سے رحم کی اپیل کردی
چیف انجنئیرایل ڈی اے اسرار سعید کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ احمد حسان کا کہنا تھاکہ دن رات ترقیاتی منصوبوں کوعملی جامہ پہنانے کے لیے خدمات ادا کرنے والوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا جانا افسوسناک ہے، تاہم پوری امید ہے چیف انجنئیر سرخرو ہو کر نکلیں گے۔