سٹی 42: وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایک اور اہم فیصلہ ،اسلام آباد میں پہلی مرتبہ خاتون چیف ٹریفک افسر تعینات کردی گئی ۔
ایس پی کائنات اظہر کو سی ٹی او کی ذمہ داریاں دے دی گئیں ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کا سافٹ امیج اور عوام دوست پولیس کا مشن رکھا ۔ ٹریفک پولیس کو مزید مضبوط کرنے اور عوام کے ساتھ بہترین رویہ اپنانے کا اہم ٹاسک دے دیا۔ خواتین پولیس افسران کو اہم ذمہ داریاں دینا ان کی حوصلہ افزائی اور ان کو نظام میں بہتری لانے کا ٹاسک بھی دیے ۔
کائنات اظہر اس سے پہلے ملتان میں ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر اہم عہدوں پر بھی کام کر چکی ہیں ۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں کو عوام کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی ہدایت کی ۔
اسلام آباد پولس کو ماڈل پولیس بنانے اور افسران اور جوانوں کو بہترین سہولیات مہیا کرنے کیلیے اہم میگا پروجیکٹس جاری ہیں ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ممالک کے ساتھ پولیس کی ٹریننگ کیلیے متعدد معاہدے بھی کیے ہیں ۔