سٹی 42: مصری شاہ، فاروق گنج کاٹیوب ویل 2 ہفتےسے بند ہونے سسے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا ہے احتجاج کے باوجود تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔
ٹیوب ویل بند ہونے سے علاقے میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی۔ شدید گرمی میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجا ج ہیں۔
فاروق گنج کے مکینوں نے ایک پھر واسا حکام سے ٹیوب ویل ٹھیک کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
فاروق گنج کے رہائشی جنید حسن کا کہنا ہے کہ پانی نہ آنے کے باعث بنیادی ضروریاتِ زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ شدید گرمی میں بھی پانی سے بھی محروم ہیں جبکہ بچے اور خواتین بھی پانی کی قلت کی وجہ سے پریشان ہیں ۔