سٹی 42: کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے پسین گاؤں میں کارروائی کی ۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کے ماموں کے گھر پر کی گئی
سی این فورس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو وقار اور شوکت کو گرفتار کیا۔کارروائی کے دوران مبینہ طور پر صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ اور کاؤنٹر نارکوٹکس فورس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی اور مزاحمت ہوئی ۔
سہیل شوکت بٹ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو بھی منظر عام پر اگئی ۔
کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی بھاری نفری نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن مکمل کیا۔ پسین گاؤں میں مبینہ منشیات نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، حساس مقامات کی تلاشی بھی لی گئی۔ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے ۔
کاؤنٹر نارکوٹکس فورس حکام نے کارروائی کو قانون کے مطابق قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دیں۔
لاہور میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کے ماموں کے گھر پر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا چھاپہ
— Mian Iftikkhar Ramey (@Dunyanews_Lhr) June 11, 2026
سہیل شوکت بٹ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو بھی منظر عام پر اگئی
خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو وقار اور شوکت کو گرفتار کیا۔ pic.twitter.com/bDCCRA7Vr7