سٹی 42: سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاھب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔امن کمیٹی کے دفتر میں ہونے والی میٹنگ میں امن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔اس موقع پر امن و امان کے قیام اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
امن کمیٹی برائے بین المذاھب ہم آہنگی پنجاب کےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر امن قائم رکھنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔مجالس و جلوسوں کے منتظمین، ولنٹیئرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا ،جن کے ساتھ مل کر امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے گا اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دی جائے گی۔