ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکاری سے ریٹائر ہو گیا تو گھر بیٹھے الیکٹریشن،مالی یا کتوں کو گھمانے والا بن جاؤں گا،اکشے کمار

اداکاری سے ریٹائر ہو گیا تو گھر بیٹھے الیکٹریشن،مالی یا کتوں کو گھمانے والا بن جاؤں گا،اکشے کمار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں تین دہائیوں سے بہترین اداکاری کرنیوالے سپر اسٹار اکشے کمار نے اپنی ریٹائرمنٹ کے سوال پر  نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا ہےکہ فی الحال ایسا نہیں ہے، بلکہ شاید کبھی بھی نہیں۔ اگر میں ریٹائر ہو گیا تو کیا ہوگا؟ گھر بیٹھے الیکٹریشن بن جاؤں گا۔ کتوں کو گھمانے والا بن جاؤں گا۔ مالی بن جاؤں گا۔

 ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بالی وود کے نامور اداکار اکشے کمار نےاب تک 150 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے،اکشے اب بھی ہر سال متعدد پروجیکٹس پر بیک وقت کام کرتے ہیں۔ حال ہی میں فلم ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ کام چھوڑنا ان کے منصوبوں میں شامل نہیں۔59 سالہ اکشے نے اعتراف کیا کہ ریٹائرمنٹ کا خیال کبھی کبھار ان کے ذہن میں آتا ضرور ہے، لیکن صرف چند لمحوں کے لیے آتا ہے۔ یہ خیال صبح 4 بجے آتا ہے، جب میں جاگتا ہوں۔ لیکن 5 سیکنڈ بعد مجھے یاد آ جاتا ہے کہ مجھے شوٹنگ پر جانا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق   اداکار اکشے کمار نے کہا ریٹارمنٹ پر پھر یاد آتا ہے کہ 300 لوگ میرا انتظار کر رہے ہیں اور مجھے سیٹ پر پہنچنا ہے۔ تو یہ خیال صرف 5 سیکنڈ کے لیے آتا ہے۔ پھر میں سوچتا ہوں کہ کل ریٹائر ہو جاؤں گا۔ اگلے دن پھر صبح 4 بجے جاگتا ہوں اور یہی سلسلہ دوبارہ شروع ہو جاتا ہے۔ اسی طرح کام کرتے کرتے 36 سال گزر گئے ہیں۔ہندی سنیما کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے اکشے کے مطابق ریٹائرمنٹ کا خیال انہیں اس لیے بھی پسند نہیں کیونکہ گھر پر بیٹھنے سے ان کے ذمے مزید کام آ جائیں گے۔

بالی ووڈ اداکار نے  مزید کہا کہ اگر میں ریٹائر ہو گیا تو کیا ہوگا؟ گھر بیٹھے الیکٹریشن بن جاؤں گا۔ کتوں کو گھمانے والا بن جاؤں گا۔ مالی بن جاؤں گا۔ گھر کے سارے کام میرے ذمے آ جائیں گے،میرے خیال میں بہتر یہی ہے کہ میں کام پر جاتا رہوں۔ جب اکشے کمار سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہیں گے، تو اکشے نے بتایا کہ وہ یہ تجربہ کر چکے ہیں، لیکن زیادہ دیر تک نہیں چل سکا۔ ایسا ہوتا ہے، میں نے کوشش بھی کی تھی لیکن ایک دن بعد ہی گھر والوں نے کہا بیٹا آپ کام پر کب جائیں گے؟ بس پھر کیا تھا۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ کام کرتے رہیں۔انکا کہنا تھا میرے خیال میں ریٹائرمنٹ کا لفظ ہی غلط ہے۔ انسان کو صرف اس وقت ریٹائر ہونا چاہیے جب اس کے پاس مرنے کے لیے صرف 5 سیکنڈ باقی ہوں۔ مرتے وقت وہ کہے، بھائی اب میں ریٹائر ہو رہا ہوں۔ یہ بہتر ہوگاکہ  ریٹائرمنٹ کی فکر نہ کریں، کام کرتے رہیں۔