ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل میتن توکیل کی ملاقات

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون، علاقائی سیکیورٹی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل میتن توکیل کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل میتن توکیل کی جی ایچ کیو میں ملاقات،جنرل میتن توکیل کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون، علاقائی سیکیورٹی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اہم ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی، ثقافتی اور تزویراتی تعلقات کو اجاگر کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مضبوط دفاعی اشتراک کو سراہا۔

ترک بری فوج کے کمانڈر نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور علاقائی بحری سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

جنرل میتن توکیل نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقات کی،پاک فضائیہ اور ترک مسلح افواج کے درمیان دوطرفہ عسکری تعاون اور پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی۔

ترک بری فوج کے کمانڈر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، پاکستانی مسلح افواج کے علاقائی امن و استحکام کے لیے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا گیا۔ ترک بری فوج کے کمانڈر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا،دونوں برادر ممالک کی مسلح افواج کے درمیان ادارہ جاتی روابط کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔