ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف سٹیز منصوبہ: دائرہ کار مزید وسیع، ایک ہزار نئے کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

سیف سٹیز منصوبہ: دائرہ کار مزید وسیع، ایک ہزار نئے کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور میں سیف سٹیز منصوبے کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت شہر بھر میں کرائم اور ٹریفک مانیٹرنگ کے لیے ایک ہزار نئے کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق 200 نئی سائٹس پر جدید کیمروں کی تنصیب کی جائے گی، جس سے لاہور کے داخلی و خارجی راستوں، اہم مقامات اور زیرِ تعمیر علاقوں کی نگرانی مزید مؤثر بنائی جا سکے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے کیمرے جدید سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے، جس سے جرائم کی روک تھام، مشتبہ سرگرمیوں کی نگرانی اور ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری آئے گی۔

ایک ہزار اضافی کیمروں کی تنصیب کے بعد لاہور میں سیف سٹیز کیمروں کی مجموعی تعداد تقریباً 9 ہزار تک پہنچ جائے گی، جس سے شہر کے وسیع علاقوں کو نگرانی کے نظام میں شامل کیا جا سکے گا۔

ذرائع کے مطابق منصوبے پر 78 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز خرچ کیے جائیں گے، جبکہ کیمروں کی تنصیب کا کام آئندہ مالی سال کے دوران مکمل کیا جائے گا۔

سیف سٹیز اتھارٹی نے منصوبے کے لیے درکار فنڈز اور نئی سائٹس کی منظوری کے حوالے سے سمری حکومت پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔