ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین امریکہ تجارتی معاہدہ نے پاکستانی حکومت کو مشکل میں ڈال دیا

Oil Prices, International Oil Market, USA China Trade agreement
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سر منڈاتے ہی اولے پڑے کے مصداق وفاقی حکومت کے پٹرولیم لیوی بڑھانے کی بجٹ تجویز پر عملدرآمد سے پہلے ہی عالمی منڈی میں خٓم تیل کی قیمت بڑھ گئی۔ اب  30 جون کو پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھنا یقینی ہو گیا۔ طبعاً  بڑھی ہوئی قیمتوں میں پٹرولیم لیوی بڑھانا حکومت کے لئے مشکل ثابت ہو گا۔

 آج بدھ کے روز امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدے کے بعد خام تیل کی قیمت 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

  برینٹ خام تیل 2 ماہ بعد 68 ڈالرز فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 66 ڈالر 46 سینٹس میں فروخت ہوا۔

 واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ ہونے کا اعلان کیا تھا،امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور چین کے تعلقات بہترین ہیں۔

  چین کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو گیا، اب میری اور چینی صدرکی حتمی منظوری ہو گی، ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ مجموعی طور پر 55 فیصد ٹیرف حاصل کر رہا ہے، چین کو ٹیرف 10 فیصد مل رہا ہے۔

 چین میگنٹس اور ضروری نایاب معدنیات امریکہ کو فراہم کرے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم چینی طلباء کی امریکہ میں تعلیم سمیت جن چیزوں پر اتفاق ہوا ہے وہ چین کو دیں گے۔