سٹی 42 : سیاحت کے لیے مانسہرہ جانے والا نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے دریائے کنہار میں بہہ گیا ۔
دریائے کنہار میں بہہ جانے والے نوجوان کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، جس میں دیکھا گیا کہ نوجوان ویڈیو بنانے کے لیے ایک پتھر سے دوسرے پتھر پر چھلانگ لگاتے ہوئے دریا کے درمیان تک پہنچ گیا، تاہم بدقسمتی سے ایک اور پتھر پر چھلانگ لگاتے ہوئے بے قابو ہو کر دریا میں بہہ گیا۔ نوجوان نے خود کو بچانے کیلئے ہاتھ پیر مارے اور تیراکی کی کوشش بھی کی، تاہم دریا کا بہاؤ تیز ہونے اور پانی ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے نوجوان خود کو نہ بچا سکا۔
جاں بحق ہونے والے سیاح کا تعلق کوئٹہ سے تھا، سیاح کی لاش تاحال نہ مل سکی ۔