ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں اضافہ

ڈالر کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 26 پیسے مہنگا ہوگیا ۔ انٹربینک میں ڈالر 282.21 روپے سے بڑھ کر 282.47 روپے پر بند ہوا ۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپے پر پریشر دیکھا گیا ۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 24 پیسے مہنگا ہوکر 284.64 روپے کا ہوگیا. اوپن مارکیٹ میں یورو 1.45 روپے مہنگا ہوکر 325.33 روپے، برطانوی پاؤنڈ 6 پیسے مہنگا ہوکر 384.60 روپے، یو اے ای درہم 12 پیسے بڑھ کر 77.60 روپے، سعودی ریال 11 پیسے اضافے سے 75.86 روپے کا ہوگیا ۔