ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری اراضی غیر قانونی طریقے سے الاٹ کرنے کا کیس،تمام ملزموں کو پیش ہونے کا حکم

سرکاری اراضی غیر قانونی طریقے سے الاٹ کرنے کا کیس،تمام ملزموں کو پیش ہونے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : دوہزار کینال سے زائد سرکاری اراضی غیر قانونی طریقے سے الاٹ کرنے کا کیس ، لاہور ہائیکورٹ نے سابق اے ڈی سی آر سمیت پانچ غیر حاضر ملزمان کو ضمانت منسوخی کی درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 24 جون کوپیش ہونے کا حکم دے دیا۔

جسٹس فاروق حیدر نے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کی ،،سابق اے ڈی سی آر ننکانہ رانا امجد علی سمیت پانچ ملزمان پیش نہ ہوئے،جبکہ سابق تحصیلدار سیلمان کریم سمیت دیگر 11 ملازمین کی ضمانت منسوخی کی درخواست میں عدالت پیش نہ ہوئے ، پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رونیو سمیت دیگر ملزمان نے دوہزار چار سو دو کینال اراضی مختلف لوگوں کو بوگس ریکارڈ کی بنیاد پر الاٹ کی ،،ڈی سی ننکانہ کی مدعیت میں سابق اے ڈی سی آر سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ،انٹی کرپشن کورٹ نے ملزمان کی ضمانت منظور کرلی ہے ،ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں ، ان کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں ، عدالت نے پیش نہ ہونے والے سابق اے ڈی سی آر ننکانہ رانا امجد علی سمیت پانچ ملزمان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت چوبیس جون تک ملتوی کردی۔

 

Ansa Awais

Content Writer