سعید احمد:عازمین حج کی وطن واپسی کا عمل شروع ہو گیا،سعودیہ سے لاہور بعدازحج فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا۔
جدہ سے ایئربلیو کی پرواز پی اے 473 کے ذریعے حجاز کرام کی واپسی کا آغاز کر دیا۔ایئربلیو کی پرواز سے 147حجاج کرام جدہ سے لاہور پہنچ گئے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر ،سول ایوی ایشن حکام نے استقبال کیا۔
ڈائریکٹر حج سید عارف ظہور،ڈپٹی ڈائریکٹر مجیب الرحمان نے حاجیوں کو ہار پہنائے۔حجاج کے گھروالے اور رشتے دار بھی استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔