ملک اشرف : مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کا خدشہ ،حافظ آباد میں خاتون کو شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے بھائی کا ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔
خاتون سے زیادتی کرنیوالے ملزم اکرم کے بھائی محمد اعظم نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ،پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خدشے کے تحت عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست میں آئی جی پولیس سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے ملزم کے بھائی اکرام کو خاتون کو شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں گرفتار کیا ہے، پولیس کی جانب سے ملزم اکرام کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا خدشہ ہے، اس سے قبل خاتون سے زیادتی کرنیوالے خاور منصب، خاور فیاض اور لئیق کو پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے، درخواستگزارکی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس کو ملزم اکرام کو پیش کرنے کا حکم دے، مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ملزم اکرام کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کو بھی روکنے کا حکم دے ۔