ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مغوی کی بازیابی کے متعلق درخواست ضمانت پر سماعت، سی پی او گوجرانوالہ کو مہلت

مغوی کی بازیابی کے متعلق درخواست ضمانت پر سماعت، سی پی او گوجرانوالہ کو مہلت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں مغوی کی بازیابی کے متعلق درخواست ضمانت پر سماعت ،عدالت نے سی پی او گوجرانوالہ کو مغوی کی بازیابی کے لیے دو جولائی تک کی مہلت دے دی ۔

جسٹس محمد طارق ندیم نے خاتون رباب کی درخواست پر سماعت کی ،سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم ، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل کے ہمراہ پیش ہوئے ۔درخواستگزار خاتون نے اپنے بھائی عاصم کی بازیابی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ، عدالتی استفسار پر سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم نے بتایا کہ مغوی کی بازیابی کیلئے کیس کی خود نگرانی کر رہا ہوں ، تمام صوبوں کے آئی جیز کو خط بھی لکھے، مغوی کے اپنی بیوی سے بھی اچھے تعلقات نہیں تھے ، وہ فون بھی استعمال نہیں کرتا ،  عدالت نے سی پی او گوجرانوالہ کو مغوی کی بازیابی کیلئے دوجولائی تک کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔
 

Ansa Awais

Content Writer