ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسما عباس کی بیٹی کے ہمراہ وائرل ڈانس ویڈیو ، اداکارہ  نے وجہ بتا دی

اسما عباس کی بیٹی کے ہمراہ وائرل ڈانس ویڈیو ، اداکارہ  نے وجہ بتا دی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سینئر اداکارہ اسما عباس اور ان کی بیٹی زارا نور عباس کی حال ہی میں ایک کلاسیکی کتھک رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جسے دیکھ کر شائقین نے خوب سراہا تاہم، اسما عباس نے  اس ویڈیو کے پیچھے چھپی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔

 اسما عباس نے بتایا کہ زارا نور عباس اب میری بیٹی کم جبکہ میری ماں زیادہ لگتی ہے، وہ ہر وقت میری خوشی اور خیریت کا خیال رکھتی ہے، اُس دن میری بہن سمبل شاہد کی برسی تھی اور میں بہت  دکھی تھی، زارا نے مجھے اس کیفیت سے نکالنے کی خاطر فوراً ایک چھوٹا سا ڈانس پلان کیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جب ہم نے وہ ڈانس کیا تو میرا دل کچھ ہلکا ہو گیا، مجھے رقص ویسے بھی بہت پسند ہے اور جب میں نے زارا کے ساتھ وہ چند لمحے گزارے تو میں اپنے غم سے کچھ دیر کے لیے نکل آئی۔

اسما عباس نے کہا کہ زارا نے ڈانس کے بعد مجھ سے ہنستے ہوئے سوال گیا امی، اب آپ کے ڈپریشن میں کمی ہوئی؟ تو انہوں نے مسکرا کر جواب دیا کہ ہاں ہو گئی۔