ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان اسرائیل کے ان مظالم کی پرزور اور واضح الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اسحاق ڈار

 پاکستان اسرائیل کے ان مظالم کی پرزور اور واضح الفاظ میں مذمت کرتا ہے، اسحاق ڈار
کیپشن: Ishaq Dar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی سے کھڑے ہیں ۔

اردن میں غزہ کے لیے فوری انسانی امداد کے حوالے سے اعلیٰ سطح کانفرنس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل نے مکمل استثنیٰ کے ساتھ کام کر رہا ہے, اسرائیل نے مسلسل بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی برادری کی اجتماعی مرضی کو نظر انداز کیا ہے۔  قحط سالی کو جنگ کے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ بنیادی شہری ڈھانچے، گھروں، اسکولوں، ہسپتالوں، امدادی قافلوں اور انسانی پناہ گاہوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا اور تباہ کیا گیا ۔  اب تک اسرائیل نے بے گناہوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل، بین الاقوامی عدالت انصاف او آئی کے مطالبات سے انکار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے پوری آبادی پر مسلط وحشیانہ اور اندھا دھند مصائب کو ICJ نے "قابل تعظیم نسل کشی" قرار دیا ہے,  موجودہ اسرائیلی قیادت نے دو ریاستی حل تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے, ان کا مقصد فلسطینیوں کی دوبارہ ان کے وطن سے بے دخلی اور یہودی ریاست کا "حتمی حل" مسلط کرنا ہے۔  پاکستان اسرائیل کے ان مظالم کی پرزور اور واضح الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ پاکستانی حکومت اور عوام آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی سے کھڑے ہیں ۔ ہم نے گزشتہ اکتوبر سے غزہ میں پھنسے ہوئے اپنے بھائیوں کے لیے 2000 ٹن سے زیادہ انسانی امداد لے کر 8 طیارے روانہ کیے ہیں۔ ہم امدادی سامان کی ترسیل جاری رکھیں گے۔  اس نازک موڑ پرہمیں صورت حال سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں ۔