ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،دکاندار من مانی قیمت پر سبزیاں فروخت کرنے لگے۔سبزیاں سرکاری نرخوں میں فروخت نہ ہونے اورتیس سے چالیس فیصد تک کی گرانفروشی کے باعث خریدار بدستور مشکلات سے دوچار ہیں۔
 اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں میں عملدرآمد نہ ہو سکا۔آلو75 کی بجائے 95، درجہ دوم آلو65 کی بجائے 90 روپے، پیاز 110 کی بجائے 155روپے،ٹماٹر 40 کی بجائے 80 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں۔ادرک 675 کی بجائے 705، لہسن 340 کی بجائے 450 روپے کلو، مٹر240 کی بجائے 310 روپے، گاجر 55 کی بجائے 160 روپے، میتھی 130 کی بجائے 180 روپے، شملہ مرچ 205 کی بجائے 290 روپے، ٹینڈے 140 کی بجائے 210روپےکلو فروخت،،پالک 33 کی بجائے 100 روپے،بینگن 80 کی بجائے 135روپے، بند گوبھی 33 کی بجائے 120 روپے، سبز مرچ 120 کی بجائے 180 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔لیموں سرکاری نرخ 385 کی بجائے 640 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer