عامر لیاقت حسین کا گھر سیل، مزید اہم تفصیلات سامنے آگئیں

Aamir Liaquat Hussain House sealed
کیپشن: Aamir Liaquat Hussain House
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عامر لیاقت حسین کا گھر تاحال کیوں سیل ہے؟گھر کیسے ڈی سیل ہوگااور کس کے حوالے کیا جائے گا؟مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کیس میں اہم تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔ 

تفصلات کےمطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامرلیاقت کے انتقال کرجانے کے بعد ان کا گھر سیل کردیا گیا ہے اس کو ڈی سیل کب اور کس کے کہنے پر کیاجائے گا، 24 نیوز نے اہم تفصیلات حاصل کر لیں، پولیس تفتیش مکمل ہونے تک گھر سیل رہے گا۔
کرائم سین کی فارنزک رپورٹ کا انتظار ہے،فائنل رپورٹ آنے کے بعد ہی گھر کھولا جائے گا، پولیس کا کہناتھا کہ ہمارے پاس اب تک گھر کی جائیداد کا دعویدار نہیں آیا،گھر عامر لیاقت کے اصل وارث کے حوالے کریں گے۔
نادرا سے عامر لیاقت کا مکمل ڈیٹا حاصل کر لیا گیا،اب تک اصل وارثوں میں بیٹا احمد اور بیٹی دعا سامنے آئی ہے،نادرا ریکارڈ میں پہلی بیوی بشریٰ کا طلاق نامہ رجسٹرڈ ہے،دوسری بیوی طوبی کا طلاق نامہ بھی ریکارڈ پر ہے جبکہ تیسری بیوی دانیہ کا طلاق نامہ رجسٹرڈ نہیں۔

پولیس حکام کا مزید کہناتھاکہ دانیہ نے بہاولپور کی عدالت سے خلع دائر کی تھی،خلع کی ڈگری اور طلاق فائنل ہونے کے بعد ہی ریکارڈ اپڈیٹ ہوگا،طلاق فائنل نہ ہونے پر دانیہ بھی وارث کا دعوی کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ 9 جون کو تقریباً 1:30 کے قریب عامر لیاقت کو ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی 15،20 منٹ قبل ڈیتھ ہوچکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer