خواتین پولیس افسران کیلئے بڑی سیٹیں تخلیق کرنے کا فیصلہ

women police officers appointed on seat
کیپشن: women police officer
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : جیلوں  میں پہلی دفعہ مرد افسران کے ساتھ خواتین کی بڑی سیٹوں پر تعیناتی ہوگی۔

آ ئی جی جیل نے خواتین قیدیوں کے لئے 1لیڈی ڈی آئی جی پریژن، 1لیڈی اے آئی جی اور  1لیڈی سپرنٹنڈنٹ کی سیٹ 2لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پریژن کی سیٹیوں سمیت 621 چھوٹے رینک کی سیٹوں منظور کرنے کےلئے مراسلہ حکومت کو بھجوا دیا  ہے ۔

مراسلہ کے مطابق  19 افسران جیل انسپکٹوریٹ، 1سو  72  سنٹرل جیلوں میں اور   430ڈسٹرکٹ جیلوں میں بھرتی کی منظوری دی جائے۔ وزیراعلی نے خواتین قیدیوں کے مسائل کے لئے خواتین افسران واہلکار بھرتی                   کرنے کی ہدایت کی تھی۔

آئی جی جیل خانہ جات نے بھرتیوں کی منظوری اورنئی سیٹوں کے لئے فنڈز کے لئے سمری محکمہ داخلہ کو بھجوا دی خواتین افسران وملازمین کی موجودگی میں قیدی خواتین کی دیکھ بھال میں آسانی ہوگی۔