ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیش وین کا ڈرائیور کروڑ روں روپے لے اُڑا

 کیش وین کا ڈرائیور کروڑ روں روپے لے اُڑا
کیپشن: bank cash van driver
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : : پنجاب کے صنعتی شہر گوجرانوالہ میں بینک کی کیش وین کا ڈرائیور ساڑھے 16 کروڑ روپے لے کر فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گارڈز بینک اسکوائر میں نجی بینک سے رقم لینے گئے تو ڈرائیور کیش وین سمیت فرار ہو گیا۔ ڈرائیور کیش وین دھلے کے علاقہ میں کھڑی کر کے رقم ساڑھے 16 کروڑ لیکر فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے پورے شہر میں ناکہ بندی کروائی بعد میں کیش وین دھلے کے علاقہ میں سڑک پر کھڑی ملی، تاہم وین پیسے اور ڈرائیور غائب تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم نے وین سے انگلیوں کے نشانات سمیت دیگر نمونے حاصل کرلیے ہیں جبکہ ڈرائیور کی تلاش کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔