پنجاب کابینہ میں مزید 20 ارکان کی شمولیت متوقع، نام سامنے آگئے

 پنجاب کابینہ میں مزید 20 ارکان کی شمولیت متوقع، نام سامنے آگئے
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پنجاب کابینہ میں مزید 20 ارکان کی شمولیت کا امکان ہے جن سے بجٹ سے پہلے ہی حلف لیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق رانا مشہود احمد، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، خواجہ عمران نذیر  ، کرنل (ر) ایوب، یاور زمان، سیف کھوکھر، ذکیہ شاہ نواز، منشااللہ بٹ، جہانگیر خانزادہ ، کرنل (ر) طارق، عظمیٰ بخاری، کاظم علی پیرزادہ، ملک ندیم کامران ،  ملک تنویر اسلم اور بلال یاسین کا کابینہ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو زراعت، آپباشی، سی این ڈبلیو کی وزراتوں کے قلمدان ملیں گے جبکہ دو معان خصوصی اور قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملے گی،  لیگی سینیئر رہنما میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کو وزیر خزانہ بنایا جائے گا جو کہ پنجاب مالی سال ۔2022.23 کا بجٹ پیش کریں گے ۔