ویب ڈیسک:شہبازحکومت نے پنجاب کےعوام کو بڑاریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی عوام کو بجلی پر 3 ماہ کیلئے سبسڈی دینے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔اس حوالے سےحکومت پنجاب کے احکامات پر محکمہ توانائی پنجاب نے پلان تیار کرلیا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں گھریلو صارفین کو اپ ٹو 200 پر ماہانہ سبسڈی دی جائے گی ۔پنجاب حکومت بجلی کے بلوں میں سبسڈی کے لئے 15 ارب روپے بطور سبسڈی دے گی ۔سبسڈی سے متوسط طبقے کے گھریلو صارفین فائدہ حاصل کرسکیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے گھریلو صارفین جن کی بجلی کی کھپت 200 یونٹ تک ہے صرف انہیں سبسڈی ملے گی ۔محکمہ توانائی نے بجلی پر سبسڈی اور ٹیرف سے متعلق مختلف سلیب حکومت کو پیش کردیں ہیں۔