ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نادانستہ طور پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو تحفے میں 5 رنز دے دیے۔
گزشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کرکٹ قوانین سے لاعلمی کے باعث ویسٹ انڈیز ٹیم کو 5 پنالٹی رنز مل گئے۔ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف کے شاٹ پر وکٹ کیپر محمد رضوان اپنا ایک گلو اتار کر فیلڈ کے لیے دوڑے اور گیند پکڑ کر تھرو کی، لیکن اسی اثنا میں بابر اعظم نے رضوان کا گلو اٹھا کر پہن لیا اور گیند کو پکڑ لیا، جس وجہ سے مہمان ٹیم کو 5 رنز اضافی مل گئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں 120 رنز کے بھاری مارجن سے ہراکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔