ویب ڈیسک:لاہور کی سیشن کورٹ نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 18 جون تک توسیع کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج صائمہ قریشی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے دیگررہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 18 جون تک توسیع کردی۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پولیس نے لانگ مارچ کے دوران بدترین تشدد کیا استدعا ہے کہ پولیس نے جھوٹا اوربے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے اس لئے عدالت ضمانت منظورکرے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر لانگ مارچ میں توڑ پھوڑکرنے ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر تشدد کے الزامات پرمقدمہ درج کیا گیا ہے۔