کووڈ ایمرجنسی فنڈ کیلئے 100اور بجلی کی ترسیل کیلئے 118 ارب روپےمختص

federal budget and covid19 funds
کیپشن: federal budget and covid19 funds
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  وفاقی بجٹ میں کوروناایمرجنسی فنڈ کیلئے 100 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزپیش کی گئی ۔وزیر خزانہ کے مطابق کووڈ ایمرجنسی فنڈ کیلئے 100 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق وفاقی بجٹ میں کوروناایمرجنسی فنڈ کیلئے 100 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزپیش کی گئی ۔وزیر خزانہ کے مطابق  کورونا ویکسین کی درآمد پر 1.1 ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے، جون 2022 تک دس کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

 وزیر خزانہ نے بتایا کہ بجلی کی ترسیل کے منصوبوں کے لیے 118 ارب روپے رکھے گئے ہیں، اسلام آباد اور لاہور میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کے لیے ساڑھے سات ارب روپے اور داسو سے 2160 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے ساڑھے آٹھ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔