ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"شہبازشریف کاکروناٹیسٹ مثبت آنےپرحکومت کےخلاف پرچہ دیں گے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمراسلم) ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑ،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہورخواجہ عمران نذیراوررانامشہوداحمدخان کی پریس کانفرنس،  کہتےہیں کہ شہبازشریف کوکچھ ہواتوذمہ دارعمران احمدنیازی اورنیب ہوں گئے،میاں شہبازشریف کوعوام کی خدمت کی سزادی جارہی ہےخواجہ عمران نذیربولےکہ ایکسپوکروناہسپتال میں کرپشن کی گئی، لیگی رہنماوں کاکہناہے کہ شہبازشریف کاکروناٹیسٹ مثبت آنےپرحکومت کےخلاف پرچہ دیں گے 
مسلم لیگ ن پنجاب کےصدرشہبازشریف کےکروناٹیسٹ مثبت آنےکےبعدمسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتےہوئےڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑکاکہناتھاکہ بارہاکہاتھاکہ میاں شہبازشریف ویڈیولنک پرجواب دےدیتےہیں لیکن عمران نیازی کامقصدانکوائری نہیں بلکہ شہبازشریف سےانتقام لیناہے،اگرانہیں کچھ ہواتوعمران نیازی اورنیب ذمہ دارہوں گے، وی اوڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن عطااللہ تارڑکاکہناہےکہ شہبازشریف کےوطن واپس آتےہی نیب نوٹسزموصول ہوناشروع ہوگئے تھےانھوں نےشہزادکبرکوچینلج کرتےہوئےکہاکہ ایک پیسے کی بھی ٹی ٹی دکھادیں توپارٹی رکنیت سےاستعفی دےدیں گئےجبکہ حمزہ شہبازکوبھی جیل میں ایک سال ہونےہرحکومت پرتنقید کی۔
جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہورخواجہ عمران نذیرکاکہناہےکہ شہبازشریف جب سےوطن واپس لوٹےاپوزیشن میں ہونےکےباوجوددن رات عوام کی خدمت کی اوراسی لیےانہیں ٹارگٹ کیاگیا، خواجہ عمران نذیرکاکہناہےکہ نہ صرف حکومت کروناکوکنٹرول کرنےمیں ناکام ہوگئی بلکہ ایکسپوہسپتال میں کرپشن کی گئی جبکہ حمزہ شہبازشریف کوبےگناہ قیدکیاہواہے۔
مسلم لیگ ن کےرہنمارانامشہوداحمدخاں کاکہناتھاکہ شہبازشریف کاکرونامثبت آنےپرحکومت کےخلاف پرچہ کٹوائیں گئے،لیگل ٹیم سےمشاورت کی گئی، مسلم لیگ ن ماڈل ٹاون میں حمزہ شہبازشریف کوجیل میں ایک سال مکمل ہونےکےحوالےسےتقریب منعقدکی گئی تھی تاہم شہبازشریف کےکروناٹیسٹ مثبت آنےکےبعد لیگی رہنماوں نےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ کروناکوکنٹرول کرنےکی بجائےحکومت ابھی تک انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer