نکمے وزراء کو ہٹانے کا فیصلہ

نکمے وزراء کو ہٹانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں ردوبدل کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ میں ردو بدل کے حوالے سے رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد پنجاب کے اہم وزراء کے قلمدان تبدیل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں نئے چہرے بھی متعارف کرائے جائیں گے، متعدد وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔ حسین جہانیاں گردیزی کو اہم وزارت دی جائے گی۔ محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر یاسمین راشد کے پاس جبکہ پرائمری ہیلتھ کا دوسرا وزیر لایا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بورڈ آف ریونیو میں نان ٹیکس وصولیوں اور غیر قانونی قبضوں پرمیکنزم نہ بننے پر رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلی پنجاب کو بورڈ آف ریونیو کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ادارے میں نان ٹیکس وصولیوں کے وسیع امکانات ہیں لیکن اسکا کوئی میکنزم نہیں بن سکا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ قانونی معاملات کو سلجھانے کی ناکافی صلاحیت اور ٹیکس اکٹھا کرنے والےعملہ پر دیگر دفتری ذمہ داریوں کا بوجھ بھی ادارے کی کارکردگی کو متاثر کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے محکمے سے پوچھا ہے کہ ادارے کا میکنزم کیوں نہیں بن سکا؟؟ غیر قانونی قبضوں، سٹے آرڈرز اور کورٹ کیسز کے مقابلے میں اختیارات کا فقدان اورمسائل میں اضافے کا سبب بھی کیوں بن رہ ہیں؟؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ بورڈ آف ریونیو کی استعداد کار میں اضافے کی تجاویز دی جائیں۔