ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھت پر کپڑے ڈالنے دوران فائرنگ، ایک شخص ہلاک چار خواتین زخمی

چھت پر کپڑے ڈالنے دوران فائرنگ، ایک شخص ہلاک چار خواتین زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ٹبی سٹی کے علاقے میں چھت پر کپڑے ڈالنے پر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ چار خواتین زخمی بھی ہو گئیں، پولیس نے فائرنگ کرنیوالے 2 مرکزی ملزمان سمیت 6 کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹبی سٹی میں چھت پر کپڑے ڈالنے پرہمسایوں میں جھگڑا ہو گیا جس دوران نادر اور عامر نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کے باعث امجد عرف پپو موقع پر ہی جاں بحق اور چار خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنیوالے ملزمان نادر،عامر، نور فاطمہ، شازیہ، سونیا اور فوزیہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer