پاکستانی ہاکی ایمپائر نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی ہاکی ایمپائر نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) پاکستان ہاکی امپائر دلاور بھٹی کا بڑا اعزاز، زیمبیا میں ہاکی امپائرز کو امپائرنگ کورس کروائیں گے۔

دلاور بھٹی چار روزہ امپائر کورس کنڈکٹ کرانے کے لیے 14 جون کو زیمبیا روانہ ہوں گے۔ کورس میں افریقہ کے چھ ممالک کے ڈیڑھ درجن کے قریب امپائرز شرکت کریں گے۔ کورس میں زیمبیا کے امپائرز کو ایف آئی ایچ رولز کے بارے میں لیکچرز دیئے جائیں گے۔

دلاور بھٹی 22 جون کو وطن واپس آئیں گے۔ دلاور بھٹی کہتے ہیں کہ وہ زیمبیا ہاکی فیڈریشن کی خصوصی دعوت پر کورس کرانے جارہے ہیں۔