خواتین نشستوں کے لئے ٹکٹ میرٹ پر دئیے جائیں گے:شہباز شریف

خواتین نشستوں کے لئے ٹکٹ میرٹ پر دئیے جائیں گے:شہباز شریف


عمراسلم :پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے انٹرویوز، شہبازشریف کا کہنا ہے کہ خواتین کو میرٹ پرٹکٹیں دیں گے۔

مسلم لیگ ن ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں خواتین کےانٹرویوز کرتے ہوئے صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خواتین کی ترقی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ دوران انٹرویوزانہوں نے خواتین سے ان کی تعلیمی قابلیت، سیاسی جدو جہد اور سیاس اہداف پر سوالات کئے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:میاں شہبازشریف، مریم نواز نے پارٹی ٹکٹ کیلئے انٹرویوز دے دئیے

میاں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خواتین نشستوں کے لئے ٹکٹ میرٹ پر دئیے جائیں گے، پاکستان مسلم لیگ (ن) سیاست میں خواتین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انھوں نےکہا کہ خواتین نے سیاست اور ملکی ترقی میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ سینئررہنما راجہ ظفرالحق، صدرمسلم لیگ ن شعبہ خواتین نزہت عامرصادق، چیئرپرسن شعبہ خواتین مسلم لیگ ن لاہو شائستہ پرویز ملک سمیت دیگر نےانٹرویوزکیے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:نیوزہیڈلائنز10بجے22اکتوبر2018