پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر شہریوں کے لیے سینئر سٹیزن پیکج کا اعلان

پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر شہریوں کے لیے سینئر سٹیزن پیکج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالک نواز: پاکستان ریلوے نے چھوٹی عید پر بزرگ شہریوں کے لیے سینئر سٹیزن پیکج کا اعلان کر دیا۔ پینسٹھ برس اور زائد عمر کے تمام شہری عید کے پہلے اور دوسرے دن ٹرینوں کی تمام کلاسز میں مفت سفر کر سکیں گے۔

وزیر ریلویز روشن خورشید بروچہ کی ہدایت پر پاکستان ریلویز نے س بزرگ شہریوں کے لیے عید پیکج کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ اس سلسلے میں تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو عملدرآمد کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ بزرگ شہریوں کو شناختی کارڈ کی نقل پر ایڈوانس بکنگ اور ای ٹکٹنگ کی سہولت بھی مفت حاصل ہو گی۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:طلبا گھومنے پھرنےکا پلان بنا لیں، پاکستان ریلوے نے شاندار اعلان کردیا

دوران سفر اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہو گا۔ ریلوے اسٹیشن پر شناختی کارڈ دکھانے پر بزرگ خواتین اور مردوں کو بغیر کرایہ لئے ٹکٹ جاری کر دیا جائے گا۔