روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 119 روپے پچاس پیسے پر پہنچ گیا

روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 119 روپے پچاس پیسے پر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی پرواز کا سلسلہ جاری، ایک ہی روز میں ڈالر کی قیمت میں سات روپے تک کا اضافہ ہو گیا، کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر ایک سو انیس روپے پچاس پیسے پر بند ہوا، تاجر برادری  میں  تشویش پائی  جاتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :چیف جسٹس کا بڑا حکم،موبائل کارڈز پر ٹیکسزختم

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمت کو پر کیا لگے کاروباری دن کے آغاز پر سات روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک سو بائیس روپے تک پہنچ گئی، کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر ایک سو انیس روپے پچاس پیسے پر بند ہوا، ڈالر کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے باعث شہری اورکرنسی ایکسچینج کے کاروبار سے تعلق رکھنے والے افراد بھی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ خبر لازمی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کے سائے تلے سرعام نئے نوٹوں کی بلیک میں فروخت جاری

کرنسی ایکسچینجرز کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر ایک سو پندرہ روپے کی سطح پر تھا۔ جبکہ  ہفتے کے پہلے کاروباری روز ڈالر کی قیمت میں سات روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولئے: عمران کے لوٹوں کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے مخلص کارکنان کریں گے:حمزہ شہباز

 ایوان صنعت وتجارت کے صدر طاہر جاوید ملک بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے پر سٹیٹ بنک اور حکومت سے نالاں دکھائی دیئے، اُنکا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملکی معیشت مزید ابتری کی طرف جائے گی۔

اہم خبر: ڈالر نےایک بار پھر پاکستانی روپے کو پچھاڑ دیا

کاروباری افراد کا کہنا ہے کہ حکومت اور سٹیٹ بنک ڈالر کی قیمت میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کے  لیے اقدمات کرے تاکہ ملکی معیشت مستحکم ہو سکے۔