خیبر پختونخواہ؛سیکیورٹی فورسز کے دو مختلف آپریشنز ، 6 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخواہ؛سیکیورٹی فورسز کے دو مختلف آپریشنز ، 6 دہشت گرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور : خیبر پختونخواہ میں  سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے دو مختلف آپریشنز میں 6 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی،  سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک آپریشن ڈی آئی خان میں کیا گیا، جس میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ 
دوسری جانب شمالی وزیرستان میں بھی دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دہشت گرد انعام اللہ ہلاک ہو گیا ۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوئی، یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔  دونوں کاروائیوں کے بعد علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔ 

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے  کہ سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔