چیف جسٹس کا بڑا حکم،موبائل کارڈز پر ٹیکسزختم

چیف جسٹس کا بڑا حکم،موبائل کارڈز پر ٹیکسزختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:شہریوں کے لئے سب سے بڑی خبر، موبائل کمپنیز،ایف بی آرکی جانب سے موبائل کارڈزپر ٹیکسزمعطل، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی فل بنچ نے سماعت کی۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق موبائل کمپنیز،ایف بی آرکی جانب سے موبائل کارڈزپر ٹیکسزمعطل کر دیے گئے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی فل بنچ نے سماعت کی۔ ٹیکس معطل کرنےکےاحکامات پرعملدرآمد کیلئے2دن کی مہلت دے دی گئی۔ چئیرمین ایف بی آر طارق پاشا دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:لاہور پولیس کی عیدی مہم،شہریوں کی جیبیں خالی کر دیں 

  چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ یہاں پرلوگوں سے لوٹ مار کی جارہی ہے۔100روپےکےکارڈ پر64روپے آتے ہیں جوغیرقانونی ہیں۔دوسری جانب جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ ریڑھی بان سے کیسے ٹیکس وصول کیا جاسکتا ہے۔ موبائل فون کا استعمال مقررہ حد سے زیادہ پرٹیکس لیں۔ ایک بندہ ٹیکس ورک میں نہیں آتا توکیسے وصول کرسکتے ہیں۔ موبائل فونز کارڈر پر ٹیکس وصولی کیلئے جامع پالیسی بنائیں۔