انٹر بینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : انٹربینک میں سستا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔ 

اسٹیٹ  بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2پیسے سستا ہو گیا , انٹر بینک ڈالر  278 روپے 12پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 10 پیسے ہر بند ہوا ۔ 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 14 پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 73 روپے 96 پیسے ، امارتی درہم 2 پیسے اضافے سے 75 روپے 72 پیسے کا ہوگیا ۔ 

اوپن مارکیٹ میں یورو 42 پیسے کم ہو کر 297 روپے 93 پیسے ، برطانوی پاؤنڈ 1.74 پیسے کم ہوکر 346 روپے 63 پیسے کا ہوگیا ۔