وزیرقانون اور وزیراعلیٰ کا وکلا کےاحتجاج کامعاملہ حل کرنے پراتفاق

وزیرقانون اور وزیراعلیٰ کا وکلا کےاحتجاج کامعاملہ حل کرنے پراتفاق
کیپشن: Azam Nazir Tarar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سےٹیلفونک رابطہ، وکلا کے احتجاج کا معاملہ حل کرنے پراتفاق ہوا۔

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں قائدین نے وکلاءکے احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی۔ دونوں قائدین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وکلاءکے جائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام وتفہیم سے حل کیاجائے۔ تصادم عوام سمیت کسی فریق کے حق میں نہیں، مسائل کو بات چیت سے حل کرنا ہی دانشمندی ہے۔ 

 وزیراعلی پنجاب نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس پنجاب کو وکلاءکے خلاف طاقت کے استعمال سےگریز برتنے کی فوری ہدایت کی۔ 

 وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پولیس حراست میں موجود وکلا رہا کئے جائیں, وکلا دہشت گرد نہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ وکلاءکے احتجاج کی صورتحال میں وزیراعلیٰ پنجاب سے مسلسل رابطے میں ہیں۔